قومی

عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے کرانے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور: ملک میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

مقامی وکیل محمد مقسط سلیم نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اورعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، آئین میں واضح ہے الیکشن 90 روز میں ہوں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے اقدام کو معطل کرنے کا حکم دے اور آئین کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت دے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button