دہشت گردی کے ایسے واقعات ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات ہمارے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کہ یہ بزدلانہ کارروائی ملک دشمن عناصر کی ایک ناکام کوشش ہے جو پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن وہ کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر خوف و ہراس پھیلانے کی سازش کر رہے ہیں، مگر قوم ان کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنائے گی۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
شرجیل انعام میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم پہلے سے زیادہ مضبوطی سے متحد ہو کر دہشت گرد عناصر کے خلاف کھڑی ہوگی.



