کھیلوں کی دنیا

دورہ ویسٹ انڈیز : پی سی بی کا ممکنہ کھلاڑیوں کےناموں پر غور

پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے دورے کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے جبکہ صباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا۔

سلیکشن کمیٹی پی ایس ایل میں متاثر کن پرفارمنس دے کر بہترین کھلاڑی ،بیٹسمین اور نمبر ون وکٹ کیپر کا اعزاز پانے والے کامران اکمل کے نام پر غور کررہی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے معطل شرجیل خان کی جگہ احمد شہزاد کی قومی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے،سلیکشن کمیٹی نے فخرزمان،شاداب خان،آصف ذاکر،عثمان صلاح الدین ،حسان خان اور عثمان شنواری کے ناموں پر غورشروع کردیا ہے۔

دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے کل سے لاہور میں نوجوان کھلاڑیوں کا تربیتی شروع ہورہا ہے،جس میں کوچ مکی آرتھر ان کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button