*جے ایس ایم یو سنڈیکیٹ انتخابات مکمل*
*ڈاکٹر جبار خٹک اور پروفیسر شہزاد سینٹ کے نئے نمائندے منتخب*
*جے ایس ایم یو سنڈیکیٹ انتخابات مکمل*
*ڈاکٹر جبار خٹک اور پروفیسر شہزاد سینٹ کے نئے نمائندے منتخب*
*وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کی مبارک باد*
کراچی (ہیلتھ رپورٹر) سندھ میڈیکل کالج کے سابق طالب علم ڈاکٹر عبدالجبار خٹک اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے یورولوجی کے پروفیسر شہزاد علی کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے لیے اس کے سینیٹ کے نمائندوں کے طور پر منتخب کر لیا گیا

سنڈیکیٹ کے انتخابات 3 ستمبر 2024 کو ایک منظم ماحول میں شعبہ پیتھالوجی کے پروفیسر در محمد کی نگرانی میں ہوئے۔ جے ایس ایم یو کے ایکٹ 2013 کے تحت سنڈیکیٹ کی دو نشستوں کے لیے جے ایس ایم یو کے سینیٹ کے چار ممبران نے مقابلہ کیا۔
کل 47 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 39 نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔ ڈاکٹر ثریا ثروت نے ریٹرننگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ عادل سکندر جٹ اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اور سید علی کاشان پریزائیڈنگ آفیسر تھے۔ چار پولنگ ایجنٹوں نے پورے انتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا۔

جیتنے والے امیدوار ڈاکٹر عبدالجبار خٹک اور پروفیسر شہزاد علی نے بالترتیب 27 اور 19 ووٹ حاصل کیے جبکہ پروفیسر محسنہ نور ابراہیم اور پروفیسر ہما شریف نے بالترتیب 17 اور 11 ووٹ حاصل کیے۔ ان نتائج کی تصدیق الیکشن کمشنر پروفیسر در محمد نے کی.


