قومی

ایندھن کی کمی روکنے کے لئے وفاقی حکومت جو فیصلے کرے ھی، لبیک کہیں گے، شرجیل انعام میمن

 

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر براےت اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ایندھن کی کمی روکنے کے لئے وفاقی حکومت جو فیصلے کرے ھی، لبیک کہیں گے، حکومت سندھ نے وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں پر عمل۔کر رہی ہے، مزید اہم فیصلے کئے جا رہے ہیں۔

کفایت شعاری سے متعلق حکومت سندھ کے اقدامات سے متعلق ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سندھ کابینہ نے تین ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ، ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جمعے کے روز ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی، عوامی ضروریات اور ایندھن کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، جب تک حالات مکمل طور پر قابو میں نہیں آتے، تب تک۔اقدامات کرتے رہیں گے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتی ہے تو سندھ حکومت اس پر بھی مکمل طور پر عمل کرے گی، ایسی صورتحال سے بچنا ضروری ہے جس میں ایندھن اور توانائی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے فیصلے کے تحت 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گرائونڈ کر دی گئی ہیں، حکومت سندھ کی جانب سے متعدد اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ایندھن کی بچت اور ممکنہ مہنگائی کو روکا جا سکے، اگر وفاقی حکومت کو مزید تعاون درکار ہوا تو سندھ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل ہے کہ اگر ممکن ہو تو گھروں سے کام کریں، کیونکہ یہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ سب کا مشترکہ اور اجتماعی مسئلہ ہے، عوام کے تعاون سے ہی ایندھن کی بچت اور توانائی کے ذخائر کا تحفظ ممکن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں اور حکومت کی اولین ترجیح قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا اور ایندھن کی کمی کو ہر صورت روکنا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button