قومی

ژوب میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

sharethis sharing button

راولپنڈی پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button