قومی

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل ہوئی، ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا ، وزیراعظم نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اعلیٰ عسکری حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی نے نگراں حکومت میں بھی مؤثر اور بھرپور کام کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button