قومی

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نئی تجاویز بھی آ رہی ہیں، بہتر ہے آئندہ حکومت اس بل کو دیکھے، مختصر وقت میں بل پر فیصلہ کرنے سے بہتر ہے کہ اسے تفصیل سے دیکھا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے پیمرا ترمیمی بل 2023 منظور کیا تھا جس کا پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے بھی خیر مقدم کیا تھا تاہم صحافی برادری کی جانب سے پیمرا ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بل کے حوالے سے صحافی تنظیموں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر بھی صحافیوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر پیمرا بل کی ایک شق پر بھی صحافی برادری کو تحفظات ہیں تو تحفظات دور ہونے تک اس بل کو پاس نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button