قومی
عام انتخابات: قومی اسمبلی سے مسلم لیگ ن کے 212 امیدوارالیکشن لڑیں گے
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے ، میاں نوازشریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔
مریم نواز شریف این اے 119، حمزہ شہباز این اے 118، صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف این اے 123 اور 132 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 51 نشستوں پر کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔


