قومی

روپے کی قدر بحال، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

کراچی:  عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی جبکہ ڈالر اپنی قدر کھونے لگا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 38 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 275 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 367 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 45 ہزار 882 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button