اولمپین اصلاح الدین صدیقی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد
کراچی فردوس اتحاد کی صدر شاہدہ پروین کیانی SRA کے صدر خالد جمیل شمسی کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوارڈینیٹر غلام محمد خان اسپورٹس پیٹرن بیگم اسماء علی شاہ کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمنان بلوچ سیکریٹری اعجاز احمد قریشی نے ایک مشترکہ بیان میں ہاکی اولمپین اصلاح الدین صدیقی صدر پاکستان کی جانب سے پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد دی ہے، مندرجہ بالا افراد نے کہا کہ یہ مقام مسرت ہے کہ اصلاح الدین ہاکی کے پہلے کھلاڑی ہیں جن کو پاکستان ہاکی کی 75 سالہ تاریخ میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے جبکہ اصلاح الدین نے پہلے 2 ایوارڈ حکومت پاکستان کی جانب سے حاصل کرچکے ہیں، غلام محمد خان نے اعلان کیا کہ رواں ہفتے میں اصلاح الدین صدیقی کے اعزاز میں ایک بے مثال استقبالیہ دیا جائے گا جس کے لئے سندھ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر خالد جمیل شمسی کی زیرقیادت ایک کمیتی بنادی گئی ہے جس کہ سیکریٹری ممتاز قانون دان اور کشمیری رہنما غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ہیں۔
جاری کردہ۔ میڈیا کوارڈینیٹر



