قومی

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت کی اولین ترجیح ہے، سردار محمد یوسف

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات

 وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے اور حکومت اس پر مکمل عمل درآمد یقینی بنا رہی ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ حکومت مختلف منصوبوں کے ذریعے اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو امن و سلامتی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور کسی کو مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے علماء، مذہبی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button