کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کا ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالاکوٹ گھنول مانسہرہ کا دورہ۔
کمشنر ہزارہ ڈویژن عامر سلطان ترین اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کا ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ بالاکوٹ گھنول مانسہرہ کا دورہ۔
چائینز عہدیدان نے کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ کو پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چائینز کوتحفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان اور ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے، کمشنر ہزارہ، ڈی آئی جی ہزارہ
تفصیلات کے مطابق کمشنر ہزارہ، ڈی آئی جی ہزارہ نے ضلع مانسہرہ دورہ کے موقع پر بالاکوٹ گھنول کے مقام پر شروع ہونے والے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چائینی کیمپ کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر کمشنر ہزارہ اور ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چائینز عہدیداران نے کمشنر ہزارہ و ڈی آئی جی ہزارہ کو پراجیکٹ کے حوالے سے سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر ہزارہ و ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کا حامل ہے جس سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان کی ترقی میں چین کا کردار قابل ستائش اور قابل قدر ہے۔ پاکستان میں مقیم چائینز کوتحفظ فراہم کرنا حکومت پاکستان اور ہزارہ پولیس کی اولین ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ و دیگر پولیس افسران کو ہدایت دی کہ چائنیز کی سیکیورٹی کو مزید موثر اور بہتر بنائیں اور انکے ساتھ روابط کو مزیدمستحکم بنایا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس بروقت انکی مدد کرسکے۔ کمشنر اور ڈی آئی جی ہزارہ نے چائینز عہدیداران کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر چائینز عہدیداران نے ڈی آئی جی ہزارہ کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ مانسہرہ پولیس کی جانب سے مہیا کردہ سیکیورٹی پر مکمل اطمینان اور اعتماد ہے۔
حکو مت خیبر پختونخوا
ریجنل انفار میشن آفس ایبٹ آباد
ہینڈ آؤ ٹ23جولائی2023
چیئرمین بی او جی مشتاق جدون کی سربراہی میں بورڈ آف گورنرز ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے ممبران کا اہم اجلاس
اجلاس کا مقصد ادارے کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا حل اور ہسپتال سربراہان کی ذمہ داریوں کی معلومات حاصل کرنا تھا۔
اس وقت بورڈ کا ایک ہی مشن ہے کہ ہسپتال کے مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں بورڈ اف گورنر کے ممبران ونگ کمانڈر ریٹائرڈ ایاز خان اور پروفیسر ڈاکٹر آفتاب ربانی اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال سربراہان میں ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد،نرسنگ ڈائریکٹر شمس الہدی اور فنانس ڈائریکٹر فہیم خان موجود تھے۔ اجلاس کے دوران ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کہ جانب سے اپنی ذمہ داریوں موجودہ جاری پروجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد،نرسنگ ڈائریکٹر شمعس العدا اور ڈائریکٹر فنانس فہیم خان کی جانب سے آنے والے ہفتے میں بریفنگ دی جائے گی۔اس وکیعلاوہ بورڈ ممبران نے ایچ آر کے حوالے سے ہسپتال کو کیا مسائل درپیش ہیں اور ان میں مزید کیا پیشرفت کی جا سکتی ہے اس کے علاوہ بورڈ کو لیٹیگیشن کے حوالے سے مکمل کیسز کی بریفنگ دی گئی اور بورڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اگر ہسپتال ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر ان مسائل کو حل کیا جا سکے تو یہ ایک خوشئن بات ہوگی
مریضوں کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمارا مقصد عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔عوام کی دیگر مشکلات کے حل کے لئے بھی تمام تر اقدامات کر رہے ہیں۔
حکو مت خیبر پختونخوا
ریجنل انفار میشن آفس ایبٹ آباد
ہینڈ آؤ ٹ23جولائی2023
ڈپٹی کمشنر ہری پور کیپٹن ریٹارڈ عون حیدر گوندل اور ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کا تھانہ سٹی،کھلابٹ اور سرائے صالح کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ۔ فول پروف سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا دونوں افسران نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔کسی بھی ایمرجنسی یا مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس و انتظامیہ کو بروقت اطلاع دیں۔


