پاکستان انجینیئرنگ کونسل کو مبارک ۔ پاکستان انجینیئرنگ کونسل کو واشنگٹن ایکارڈ سگنیٹری کی مکمل حیثیت میں مزید چھ سال کی توسیع مل گئی ہے
اسلام آباد،)نمائندہ نوائے ہزارہ )پاکستان انجینیئرنگ کونسل کو واشنگٹن ایکارڈ کی مکمل سگنیٹری حیثیت میں مزید چھ سال کی توسیع مل گئی ہے۔ یہ اہم سنگ میل بین الاقوامی انجینیئرنگ الائنس (IEA) کے واشنگٹن ایکارڈ اجلاس (IEAM۔ 2024)کے دوران حاصل ہوا، جو 12-13 جون 2024 کو نئی دہلی، بھارت میں منعقد ہوا ۔جس میں تمام واشنگٹن ایکارڈ کیسگنیٹریز نے شرکت کی۔ اگرچہ کونسل نمائندگان بھارتی حکام کی جانب سے ویزا نہ ملنے کی وجہ سے اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکے لیکن انہوں نے آن لائن شرکت کی۔کونسل کیو اشنگٹن ایکارڈ ریویو میں ترکی، چین اور ہانگ کانگ سے ایکارڈ کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے پی ای سی کی متواتر تشخیص ، ایکریڈیشن کے طریقہ کار اور NUST اسلام آباد، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی اور کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (CUST) اسلام آباد بطور نجی ادارہ میں واشنگٹن ایکارڈ کی کوالٹی کیعمل کا مشاہدہ کیا۔ یہ جائزہ اکتوبر 2023 میں ہوا، جبکہ جنوری 2024 میں PEC انجینیئرنگ ایکریڈیشن بورڈ (EAB) کے فیصلے کے اجلاس کا مشاہدہ کرنے کے لییواشنگٹن ایکارڈ کے نمائندے نیایک فالو آپ دورہ ہوا۔ پاکستان انجینیئرنگ کونسل کے واشنگٹن ایکارڈ سگنیٹری کی حیثیت کو چھ سال کے لیے بڑھانے کا متفقہ فیصلہ و اشنگٹن ایکارڈ کیاصولوں کی مجموعی طور پر اطمینان بخش رپورٹ کی بنیاد پر مبنی ہے۔ یہ شاندار کامیابی PEC کے چیئرمین، انجینیئر محمد نجیب ہارون، اورا نجینیئرنگ ایکریڈیشن بورڈ کے کنوینر، انجینیئر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، سمیت پوری انتظامیہ اور گورننگ باڈی کی مثالی قیادت کی گواہی ہے۔ یہ شاندار کامیابی خصوصی طور پر پاکستان انجینیئرنگ کونسل کی واشنگٹن ایکارڈ ریویوکمیٹی جس کی سربراہی انجینیئر ڈاکٹر فضل احمد خالد اور انجینیئرنگ ایکریڈیشن بورڈ (EAB)کے اراکین کی رہنمائی کی بدولت ملی۔انجینیئرنگ ایکریڈیشن ڈیپارٹمنٹ (EAD) جس کی سربراہی ،کونسل کے رجسٹرار انجینیئر ڈاکٹر ناصر ایم خان،ہیڈ ا نجینیئرنگ ایکریڈیشن ڈیپارٹمینٹ انجینیئر نیاز احمد اور پوری انجینیئرنگ ایکریڈیشن ڈیپارٹمینٹ کی ٹیم نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔،کونسل کے دیگر ڈیپارٹمینٹ کی بے پناہ کوششوں نے بھی اس تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ کامیابی پاکستان انجینیئرنگ گریجویٹس کے لیے سرحد پارموومنٹ اور مزید ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالے گی۔ اس شاندار کامیابی پر پاکستان انجینیئرنگ کونسل اور اس سے منسلک تمام لوگوں کو مبارک ہو۔


