ورلڈ کپ: لنکن باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ، انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی
بنگلورو: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف 17 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے ہیں۔
انگلش ٹیم کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ جو روٹ 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
اوپنر بلے باز جونی بیرسٹو 31 گیندوں پر 30 رنز بنا سکے جب کہ آج پھر انگلش کپتان جوز بٹلر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 8 رنز بنا کر چلتے بنے تاہم لیام لیونگسٹون بھر ایک رن ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے کمارا نے 2، اینجیلو میتھیوز اور کاسن راجیتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ انگلینڈ کا ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کررہے جبکہ آئی لینڈرز کی کمان کوشال مینڈس کے ہاتھوں میں ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، پچ میں نمی ہے، یہ بیٹنگ کے لیے سازگار رہے گی، آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔
انگلش سکواڈ
آج کے میچ کیلئے انگلش ٹیم میں آل راؤنڈر معین علی، کرس ووکس اور لیام لیونگسٹون کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ہیری بروک، ریسی ٹاپلے اور گس اٹکنسن کی سکواڈ سے چھٹی ہوئی ہے۔


