کھیلوں کی دنیا

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کی بنگلا دیش کیخلاف 2 وکٹیں گر گئیں

ممبئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے 23 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ایڈن مارکرم اور بنگلادیش کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔
جنوبی افریقی ٹیم میگا ایونٹ میں چار میچز کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ بنگلا دیش نے بھی ٹورنامنٹ میں چار میچز کھیلے ہیں اور صرف ایک ہی جیت سکی اور تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بنگلا دیش کا سکواڈ
کپتان شکیب الحسن، نجم الحسن شنتو، لٹن داس، تنزید حسن، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم، محمود اللہ، نسیم احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام بنگلا دیشی سکواڈ میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقی ٹیم
ایڈن مارکرم (کپتان)، ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور ولیمز جنوبی افریقی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button