کھیلوں کی دنیا

محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ آفیر پنجاب کے زیر اہتمام سپورٹس جمنزیم میں چیف منسٹر سمر گیمز 2025 ء کے سلسلے میں والی بال کی ڈسٹرکٹ ٹیم کے لیے ٹرائلز منعقد کروائے گئے

سرگودھا محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ آفیر پنجاب کے زیر اہتمام سپورٹس جمنزیم میں چیف منسٹر سمر گیمز 2025 ء کے سلسلے میں والی بال کی ڈسٹرکٹ ٹیم کے لیے ٹرائلز منعقد کروائے گئے۔ جس کے مہمان خصوصی عمران گھمن وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ اور شہزاد انور تھے۔جن کا استقبال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے کیا اور ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھیلاڑیوں سے تعارف کروایا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے ڈسٹرکٹ والی بال کی ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے کھیلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ خوب محنت سے تیاری کریں تاکہ والی بال ٹورنامنٹ کی ٹرافی ڈسٹرکٹ سرگودھا کے نام ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائلز کو شفاف بنانے کے لیے سلیکشن کمیٹی میں غیر جانبدار اور سئنیرز کھیلاڑیوں کا انتخاب کیا تاکہ کہ کسی کھیلاڑی کی بھی حق تلفی نہ ہو سکے۔ اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر شہر یا ر سیال،تحصیل سپورٹس آفیسر عظمت اقبال،منتہیٰ ملک،طیب بشیر اور شیخ عمر فاروق موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button