ہزارہ

فارسٹ فائر کے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائےخالد اقبال

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے کہا ہے کہ فارسٹ فائر کے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ جنگلات قدرت کا انمول عطیہ ہیں جن سے آب و ہوا میں بہتری آتی ہے۔ گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے اور چرند پرند کو قدرتی پناہ گاہ فراہم ہوتی ہے۔ فارسٹ فائر ایکو سسٹم کو بری طرح متاثر کرتی ہے اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نےفارسٹ فائر کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوۓکیا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل، ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، ڈی ایف او فارسٹ اور محکمہ جنگلات کےدیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فارسٹ فائر کی روک تھام، آگ کی وجوہات اور متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے فارسٹ فائر کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات جاری کیں اور متعلقہ افراد کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہ برتنے، قدرتی ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور انتظامیہ کے تعاون سے فارسٹ فائر کے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button