ہزارہ

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں شہر کی ترقی کے لیے جاری کیے گئے ٹھیکے بعض ٹھیکیداروں کی ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کی نظر ہو گئے

کراچی  بلدیہ عظمیٰ کراچی میں شہر کی ترقی کے لیے جاری کیے گئے ٹھیکے بعض ٹھیکیداروں کی ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کی نظر ہو گئے ۔ پتلی گردن دیکھ کر ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ طارق مغل کو بلی کا بکرا بنانے کی تیاری مکمل۔ میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کے شہر کی ترقی کے منصوبے کھٹائی میں پڑ گئے۔ وزیر اعلیٰ اور میئر کراچی شہر قائد کے لیے مختص فنڈز ڈوبنے سے بچائیں، شہریوں نے اپیل کردی۔ ٹھیکیداروں نے بلیک میل کرنا شروع کردیا ۔ مجھے ٹھیکے دو ورنہ عدالت سے حکم امتناعی کے کر ٹھیکے منسوخ کرانے کی دھمکیاں دینے لگے ۔ بعض ٹھیکیدار عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرنے میں کامیاب ۔ اب سیپرا سے اربوں روپے کےٹھیکے منسوخ کرانے کی کوششیں شروع ہوگئیں ۔ کراچی کے لیے مختص

 

اے ڈی پی اسکیموں کےاربوں روپے کا فنڈ ضائع ہونے کا خدشہ ، میئر کراچی مداخلت کریں یا پھر وزیر اعلیٰ سندھ مسئلہ حل کرانے کے لیے بڑے کا کردار ادا کریں تب ہی مسئلہ حل ہو سکتا یے۔ وزیر اعلیٰ سندھ ڈی جی انجینیرنگ کو با اختیار بنا کر مسئلہ حل کروا سکتے ہیں ۔ اعلیٰ افسران کے بے جا مداخلت کے باعث کے ایم سی انجینئرنگ میں حالات بے بے قابو ہو رہے ہیں ۔ قابل اور تجربہ کار ڈی جی انجینیرنگ طارق مغل پر مثلت بعض اعلیٰ

افسران نے ٹینڈرنگ کے عمل کو مشکوک بنادیا ہے ۔ بعض ٹھیکیدار نہیں چاہتے کہ کسی اور کو ٹھیکے ملیں اسی لیے انہوں نے عدالت سے رجوع کر کے حکم امتناعی حاصل کیا ہے تاکہ پریشر میں لے کر بڑے کام حاصل کیے جاسکیں ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button