ہزارہ

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نو رپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا ہے کہ فرض شناس ملازمین کسی بھی محکمے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں اور تبادلے اور ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہوتے ہیں

 

خوشاب  اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نو رپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا ہے کہ فرض شناس ملازمین کسی بھی محکمے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں اور تبادلے اور ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے محکمہ مال کے آفیسرز نے اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دیے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے
ریونیو ڈیپارٹمنٹ تحصیل نورپورتھل افسران نائب تحصیلداررانا محمد یوسف،محمد ریاض خان اور گرداور مہدی خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انجمن پٹواریاں تحصیل نورپورتھل کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوءے کیا۔ تقریب میں تحصیلدار محمد شفیق خان بلوچ ،نائب تحصیلدار ملک ربنواز راہداری،
صدر انجمن پٹواریاں تحصیل نورپورگرداورعبدالخالق،جنرل سیکرٹری پٹواری سید نجم عباس شاہ ، پٹواریان عرفان خان، ملک شاہ ولی ، شعیب خان،رضوان عباس، راجہ محمد ہارون وقاص،ملک لیاقت علی کھارا، ملک صفی اللّٰہ کلو اور دیگر پٹواریان تحصیل نورپور نے شرکت کی۔ آخرپر ریٹائرڈ افسران کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button